قوانین اور ضوابط

محفوظ اور پیشہ ورانہ رشتے تلاش کرنے کے لیے براہ کرم ہمارے بنیادی قوانین کا جائزہ لیں۔

لائف ٹائم رشتہ گارنٹی (عمر بھر کا ساتھ)

آپ کی رجسٹریشن فیس آپ کو لائف ٹائم (عمر بھر کی) رسائی فراہم کرتی ہے جس کے کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں۔ ہم آپ کو اس وقت تک لامحدود پروفائلز دکھاتے رہیں گے اور مستقل تلاش جاری رکھیں گے جب تک آپ کو آپ کا مثالی لائف پارٹنر نہیں مل جاتا—خواہ اس عمل میں ایک، دو یا تین سال ہی کیوں نہ لگ جائیں۔ رشتہ طے ہونے تک ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

1۔ تصدیق اور ایڈوانس فیس

سنجیدہ امیدواروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے اور غیر سنجیدہ افراد کو فلٹر کرنے کے لیے، ہماری خدمات کا آغاز فیس کی پیشگی ادائیگی کے بعد ہوتا ہے۔ موجودہ پیکجز اور فیس کی تفصیلات جاننے کے لیے ہمارے فیس اسٹرکچر (Fee Structure) کا پیج دیکھیں۔ فیس 100٪ ناقابل واپسی ہے۔

2۔ پرائیویسی اور گھریلو اقدار

خواتین کے فون نمبر اور تصاویر کبھی بھی پبلک نہیں کی جاتیں اور نہ ہی مرد امیدواروں کو پہلے دی جاتی ہیں۔ ہماری مقامی ثقافتی اقدار کے مطابق، مرد امیدوار کا نمبر (ان کی اجازت سے) خاتون کی فیملی کو دیا جاتا ہے تاکہ وہ باآسانی اور محفوظ طریقے سے رابطہ کر سکیں۔

3۔ باہمی رضامندی کی اہمیت

پروفائلز کا تبادلہ صرف اسی صورت میں کیا جاتا ہے جب دونوں فریقین ایک دوسرے کے معیار پر پورا اتریں۔ براہ کرم باہمی رضامندی قائم ہونے سے پہلے براہ راست نمبر یا ذاتی تصاویر کا تقاضا نہ کریں۔

4۔ مکمل تصدیق آپ کی ذمہ داری ہے

ہمارا کام آپ کی مطلوبہ شرائط کے مطابق بہترین اور موزوں ترین پروفائلز تلاش کرنا اور آپ کا رابطہ کروانا ہے۔ ذاتی ملاقات، بیک گراؤنڈ چیک، اور دیگر تفصیلات (جیسے ماضی میں طلاق کی وجوہات) کی تصدیق کرنا مکمل طور پر خاندانوں کی اپنی ذمہ داری ہے۔ شادی کے بعد کے معاملات یا کسی بھی قسم کے باہمی معاہدے کی ہماری تنظیم کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔

5۔ شفاف اور منصفانہ نظام

پروفائل صرف اسی وقت آپ کے کوٹے سے شمار (کاؤنٹ) ہوگی جب دونوں خاندان اسے باقاعدہ پسند کر لیں گے اور رابطہ نمبر کا تبادلہ کامیابی سے ہو جائے گا۔ ہم مسترد شدہ یا غیر موزوں پروفائلز کو کاؤنٹ نہیں کرتے۔

6۔ آپ کے لیے ٹارگٹڈ مارکیٹنگ

آپ کی فیس کا ایک بڑا حصہ ڈیجیٹل اشتہارات (جیسے مخصوص شہر کراچی، لاہور یا مخصوص علاقوں کے لیے ایڈز) چلانے پر خرچ ہوتا ہے، تاکہ آپ کی بتائی ہوئی شرائط اور شہر کے مطابق بالکل تازہ اور نئے رشتے حاصل کیے جا سکیں۔

7۔ بہترین کام وقت لیتا ہے

اچھے اور پائیدار رشتے کی تلاش صبر مانگتی ہے۔ براہ کرم ہماری ٹیم کو مناسب وقت دیں تاکہ ہم موزوں امیدواروں کو فلٹر کر سکیں اور آپ کا وقت اور ذہنی سکون غیر متعلقہ رشتوں سے محفوظ رہ سکے۔

Scroll to Top